فیس بک دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی خاتون کا پاکستان میں شادی کا فیصلہ

08:30 PM, 30 Jun, 2025

دیر اپر: امریکا کی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پاکستان کے ضلع دیر اپر میں مقیم نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کے ارادے سے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق، ساجد زیب نے سکیورٹی کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی قسم کی پولیس حفاظت درکار نہیں ہے، اور وہ جلد نکاح کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ساجد نے بتایا کہ ان کی مینڈی سے دو برس قبل فیس بک کے ذریعے پہلی بار بات چیت ہوئی تھی۔ "آہستہ آہستہ دوستی محبت میں بدلی، اور پھر مینڈی نے مجھے شادی کی پیشکش کی۔ میں نے اس رشتے کو سنجیدگی سے لیا اور اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لے لیا،" ساجد نے کہا۔

مینڈی کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر پھولوں سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس کے بعد وہ دیر اپر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ روانہ ہوئیں، جہاں اہلِ علاقہ نے ان کے آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ساجد کے مطابق مینڈی پیشے کے لحاظ سے ائیرہوسٹس ہیں اور پاکستان کو پسند کرتی ہیں۔ نکاح کی تقریب مقامی رسم و رواج اور اسلامی تعلیمات کے مطابق کل منعقد کی جائے گی۔

مینڈی نے اپنے بیان میں کہا، "میں پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہوں، اور یہاں آ کر اندازہ ہوا کہ یہ ایک خوبصورت اور پُرامن ملک ہے۔ میں یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔"

مزیدخبریں