فنانس بل 2025-26 کو صدر کی توثیق حاصل، اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

08:51 PM, 30 Jun, 2025

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے مالی سال کے لیے منظور کردہ فنانس بل پر دستخط کر دیے، جس کے ساتھ ہی یہ بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد فنانس بل ایوانِ صدر بھیجا گیا تھا، جہاں صدر نے آئینی تقاضے کے تحت بل کی توثیق کی۔ بل میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ 10 مکمل اور 2 ذیلی ترامیم شامل کی گئیں، جب کہ اپوزیشن کی 78 ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

صدر کی منظوری کے بعد فنانس بل کو سرکاری گزٹ میں اشاعت کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد اس پر باضابطہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

مزیدخبریں