کراچی: سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تیل و گیس کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نئے ذخیرے سے پیداوار کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے اس اہم پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق سانگھڑ کے چک 63 لیز میں واقع کنویں سے یومیہ ایک کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے، جبکہ اسی ذخیرے سے روزانہ 600 بیرل خام تیل بھی پیدا ہو رہا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔