کیلیفورنیا میں پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود کا گورنر کا انتخاب لڑنے کا اعلان

08:20 AM, 30 Mar, 2017

کیلفورنیا میں پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود نے گورنر عہدے کے لیئے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکا کی حزب اختلاف ڈیموکریٹ پارٹی کے سینئر رکن کا کہنا ہے کہ وہ کیلی فورنیا کو ٹرمپ کےخلاف مزاحمت کا مرکز بنائیں گے۔

ڈاکٹر آصف محمود نے لیفٹی نینٹ گورنر کے لیے امیدوار ہونے کا اعلان امریکی محکمہ امیگریشن کے سامنے نیوز کانفرنس میں کیا ہے۔

ہیلری کلنٹن کے دست راست ڈاکٹر آصف نے کہا کہ انکی انتخابی مہم اوباما دور کے ہیلتھ کئیر منصوبے، مفت کمیونٹی کالج تعلیم کی حمایت جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پھیلائی جانیوالی نفرت کے خلاف ہوگی۔

میڈیکل کی تعلیم کے لیے کھاریاں سے کینٹکی اور پھر کیلی فورنیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر آصف نے کہا کہ امیگرینٹس اور مسلمانوں پر حملے کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کو نفرت کے خلاف اقدام کرنا چاہیے

مزیدخبریں