اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش

اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کر دی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آغا سراج درانی کے بھانجے کے اغوا میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 65 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں پٹرول کی نئی قیمت 82.81 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 99.10 روپے، مٹی کا تیل 67.59 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 65.85 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 42 لاکھ 67 ہزار ہے: الیکشن کمیشن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ 31 مارچ کو کرے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں