لندن:سوشل میڈیا صارفین نے یونس خان کو اپنی آل ٹائم ورلڈ الیون ٹیم میں وسیم اکرم کو شامل نہ کرنے پر آڑھے ہاتھوں لیا ۔صارفین کا کہنا ہے کہ یونس خان نے ایک اچھی ٹیم منتخب کی لیکن وسیم اکرم کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہئے تھا۔
خیال رہے کہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بیٹسمین یونس خان نے کرکٹ کے گھر کہلانے والے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی سوشل میڈیا ٹیم کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جس میں انہوں 1992ءورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے قائد عمران خان کو اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کا کپتان قرار دے دیا۔ آل ٹائم الیون میں یونس خان نے حنیف محمد اور سچن ٹنڈولکر کو بطور اوپنر شامل کیا جب کہ جنوبی افریقا کے مایہ ناز آل رائونڈر جیک کیلس کو ون ڈائون اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو چوتھے بیٹسمین کے طور پر رکھا۔ مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کےلیے یونس خان نے سر ویو رچرڈز کو پانچویں اور سر گارفیلڈ سوبرز کو چھٹے نمبر پر رکھا۔
یونس خان نے آسٹریلیا کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ کو ٹیم میں بطور وکٹ کیپرشامل کیا جب کہ ٹیم کی قیادت کے لیے عمران خان کا انتخاب کیا۔ اسی طرح فاسٹ بالنگ اٹیک انگلینڈ کے سر رچرڈ ہیڈلی اور آسٹریلیا کے گلین میک گرا کے حوالے کیا۔ گھومتی ہوئی گیندوں سے بلے بازوں کو گھمانے والے جادوگر اسپنر متایا مرلی دھرن کو اسپن بالر شامل کیا۔ٹیم کے انتخاب کے بعد یونس خان نے اسے ایک مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
یونس خان کی ٹیم پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سلطان اور سوئنگ وسیم اکرم کو ٹیم میں لازمی شامل کرنا چاہیئے تھا ۔
ایک صارف علی نے کہا کہ یونس خان کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ
کامران نیازی نے پوچھا کہ آپ کی ٹیم میں وسیم اکرم کہاں ہیں ؟
ایک صارف نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ آپ کی آل ٹائم ورلڈ الیون میں وسیم اکرم شامل نہیں ۔
No Wasim Akram in that XI. Surprising.
شہزاد عزیز نامی صارف نے کہا کہ آپ کی ٹیم وسیم اکرم اور انضمام الحق کے بغیر نامکمل ہے ۔
خیال رہے کہ یونس خان پی ایس ایل تھری کے فائنلسٹ ٹیم پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں ۔ انہی کی کوچنگ میں پشاور زلمی نے پی ایس
ایل ٹو میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں