وزیراعظم عمران خان آج خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کریں گے

 وزیراعظم عمران خان آج خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کریں گے
کیپشن: جلسے کے بعد وزیراعظم جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

گھوٹکی: وزیراعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر آج دوپہر گھوٹکی پہنچیں گے جہاں وہ خان گڑھ میں جی ڈی اے کے رہنما سردار علی گوہر مہر کے گوہر پیلس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی کابینہ کے دیگر وزراء بھی جلسے میں شرکت کریں گے۔

جی ڈی اے کے رہنما سردار علی گوہر مہر کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کے لیے اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور جلسہ گاہ میں 4 سے 5 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

جلسے کے بعد وزیراعظم کو ظہرانہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔