اسپین نے جارجیاکو اعصاب شکن میچ میں دوایک سےہرادیا

اسپین نے جارجیاکو اعصاب شکن میچ میں دوایک سےہرادیا

میڈرڈ : فٹ بال ورلڈکپ کےکوالیفائنگ راؤنڈمیں اسپین نےجارجیا  کو سنسنی خیز مقابلےکےبعدشکست  دیدی جبکہ جرمنی ،انگلینڈ،فرانس ،اٹلی نےبھی میچز جیت لیے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین اورجارجیا کےدرمیان سنسنی خیزمقابلہ ہوا ، میچ کے پہلےہاف میں جارجیا کوبرتری حاصل رہی  لیکن دوسرے ہاف میں سپین کی جانب سے  ٹورس نےمقابلہ برابرکردیا۔

مقابلہ انتہائی سخت رہا ، میچ کا وقت پورا ہونے کے بعد انجری ٹائم نے میچ کو ایک بار پھر سے سپین والوں کے لیے دلچسپ بنا دیا ۔ انجری ٹائم میں اولموکےگول نےاسپین کواپ سیٹ سےبچالیا اور اسپین نے جارجیاکو اعصاب شکن میچ میں دوایک سےہرادیا۔


ایک اورمیچ میں جرمنی نےرومانیہ کوایک گول سےہرادیا۔انگلینڈنےالبانیہ کےخلاف دوصفرسےکامیابی حاصل کی۔فرانس نےقازقستان ،اٹلی نےبلغاریہ ،پولینڈنےاندورا کوشکست دی۔