عیدکی تیاریاں آخری مراخل میں داخل، بازاروں میں رش بڑھ گیا

02:37 PM, 30 Mar, 2025

لاہور : عیدالفطر کے قریب آتے ہی شاپنگ مالز اور بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا ہے، کیونکہ ممکنہ طور پر عید کا دن صرف آج باقی رہ گیا ہے۔ کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں کے بازاروں میں رات کو بھی دن کا منظر نظر آ رہا ہے، جہاں عید کی خریداری زور و شور سے جاری ہے۔

جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر لوگوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔ خواتین کی پسندیدہ چیزیں جھمکے اور فیری ہیلز والی جوتیاں ہیں، جبکہ بچے بھی اپنے والدین کے ساتھ عید کی خریداری میں مصروف ہیں۔

دوسری طرف، عید کے قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر بھی رش بڑھ گیا ہے۔ خواتین مہندی لگوانے، فیشل کرانے اور بال ڈرائی کرنے کے لیے بیوٹی پارلرز کا رخ کر رہی ہیں۔ مرد بھی عید کی تیاریوں میں خواتین سے پیچھے نہیں ہیں، وہ بھی بال کٹوانے، فیشل، کلینزنگ اور میک اوور کرانے میں مصروف ہیں۔

بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کی طرف سے قیمتوں میں اضافے اور نخرے بڑھنے کے باوجود، شہریوں کا کہنا ہے کہ ان جگہوں کے کمال سے وہ دوسروں سے منفرد نظر آ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں