دنیا کی سب سے طویل دم والی بلی نے منفرد ریکارڈ قائم کرلیا

03:18 PM, 30 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

نیویارک : دنیا بھر میں بلیوں کی کئی نسلیں پائی جاتی ہیں جو اپنے مالکان کے ساتھ محبت بھری زندگی گزارتیں ہیں۔ ان میں سے ایک بلی پگسلے ایڈمز ہے، جو اپنی 18.5 انچ لمبی دم کی وجہ سے عالمی سطح پر مشہور ہو گئی ہے۔

پگسلے ایڈمز امریکہ کی ریاست مین سے تعلق رکھتی ہے اور اس کا تعلق مین کوون نسل سے ہے، جو اپنے بڑے بالوں اور سرمئی رنگ کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ اس بلی کی عمر صرف 2 سال ہے، لیکن اس کی لمبی دم نے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروا لیا ہے۔

پگسلے کی خصوصیت صرف اس کی دم کی لمبائی نہیں بلکہ اس کا کھیل کود میں دلچسپی لینا بھی ہے۔ اس کے مالک کے مطابق، پگسلے اکیلی نہیں بلکہ اس کے دو بہن بھائی بھی ہیں، اور یہ سب ایک ساتھ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

یہ بلی نہ صرف اپنی جسمانی خصوصیات کی وجہ سے منفرد ہے بلکہ اس کی محبت بھری شخصیت بھی اسے اپنے مالکان کے لیے خاص بناتی ہے۔

مزیدخبریں