اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی میں بتایا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ ایچ آئی وی/ایڈز کے مریضوں کی تعداد تقریباً 84,421 ہے۔ یہ تمام مریض نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ زیادہ تعداد پنجاب اور سندھ میں ریکارڈ کی گئی ہے، اور ملک بھر میں موجود 98 علاجی مراکز کے ذریعے مریضوں کو مفت اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی (ART) فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہنگامی اقدامات کے ساتھ ساتھ شعور اجاگر کرنے، بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کرنے پر زور دے رہی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے اور مریضوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔