عراقی دارالحکومت میں 2 کار بم دھماکوں میں27 افراد ہلاک ٗ100 سے زائد زخمی

09:04 PM, 30 May, 2017

نیوویب ڈیسک

بغداد :  عراقی دارالحکومت میں 2 کار بم دھماکوں میں27 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بغداد کے وسطی علاقے میں 2 کار بم دھما کے کچھ گھنٹوں کے وقفے سے کئے گئے ٗدھماکے اس وقت کئے گئے جب رمضان کی تیاری کے سلسلے میں شہریوں کا سڑکوں پر ہجوم موجود تھا۔

پہلا دھماکا رات گئے ایک آئس کریم شاپ کے نزدیک کیا گیا ٗدوسرا دھماکا شہر کے مرکزی پلوں میں سے ایک کے نزدیک کیا گیا۔پہلے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ۔

مزیدخبریں