پاکستان رینجرز سندھ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی ، 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

10:35 PM, 30 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی:  پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان محمد فیصل ، محمد صغیر جیلانی ، سمی اللہ اور مراد بخش کو گرفتار کیا ۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں ۔ بلوچ کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان راشد عرف راشا اور نادر علی کو گرفتار کیا ۔

ملزمان ڈکیتیوں کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کو قانونی چادہ جوئی کے لےے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں