کنگنا رناوٹ کا محافظ مہاراشٹر پولیس نے گرفتارکرلیا

کنگنا رناوٹ کا محافظ مہاراشٹر پولیس نے گرفتارکرلیا
سورس: file photo

ممبئی، بھارتی ریاست مہاشٹر ا پولیس نے  اداکارہ کنگنا رناوت کے محافظ کو دھوکا دہی اور زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ممبئی پولیس نے جمعہ کے روز بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے محافظ (باڈی گارڈ) کمار شیٹی کو جنسی زیادتی اور دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ممبئی کے تھانے میں خاتون میک اپ آرٹسٹ نے ایک ماہ قبل دھوکا دہی، جنسی زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو صفائی دینے کے لیے طلب کیا مگر انہوں نے تعاون نہ کیا۔

ملزم کی عدم دستیابی اور تعاون نہ کرنے پر ممبئی پولیس نے ریاست کرناٹک کے دیہی علاقے ہیگڈاہلی کی پولیس سے رابطہ کر کے کمار شیٹی کی گرفتاری میں تعاون مانگا، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمار شیٹی کے خلاف خاتون میک اپ آرٹسٹ نے مقدمہ درج کرایا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شیٹی نے شادی کا وعدہ کر کے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور والدہ کی بیماری کے نام پر 50 ہزار روپے ادھار بھی لیے۔

میک اپ آرٹسٹ نے پولیس کو بتایا کہ کمار شیٹی نے ادھار لی گئی رقم واپس نہیں کی اور پھر ادھار سے مکر گئے تھے۔ کرناٹک کی پولیس نے ملزم کو ممبئی پولیس کے حوالے کردیا ہے، جہاں انہیں اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 
 
 
 
 
Comments