اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی کے اینکر کو برطرف کر دیا: مریم اورنگزیب

اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی کے اینکر کو برطرف کر دیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ فلسطین پر پاکستان کی ریاسی پالیسی واضح اور بابائے قوم قائداعظم کے فرامین پر مبنی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آئے گی، پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہو سکتا، پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی موقف پر سختی سے کاربند ہے جبکہ وزارت خارجہ واضح کر چکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کے استصواب رائے کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دنیا 2 ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کا ضامن تصور کرتی ہے، 1967 سے پہلے کی سرحدوں، بیت المقدس دارالحکومت اور جغرافیائی وحدت کی حامل فلسطینی ریاست کا وعدہ پورا کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا جس کے باعث اسے ٹرمینیٹ اور آف ائیر کر دیا گیا ہے، سستی سیاسی شہرت کیلئے ہر منفی اقدام کرنے والے قومی مفاد کا تو خیال کریں، مقبوضہ فلسطین اور غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی ہرممکن حمایت جاری رکھیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں