"معاہدے تو ہوتے ہیں، ہتھیار نہیں آتے"،بھارت کے دفاعی نظام کی کرپشن کا پردہ فاش، ایئر چیف کا سنگین انکشاف

12:50 PM, 30 May, 2025

نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے دفاعی معاہدوں میں کرپشن اور بدانتظامی کا ایسا انکشاف کیا ہے جو بھارت کی دفاعی پالیسی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دفاعی منصوبے وقت پر مکمل نہیں ہوتے اور معاہدے تو ہوتے ہیں مگر ہتھیار نہیں پہنچتے۔

ایئر چیف نے کہا کہ دفاعی پروجیکٹس کی ٹائم لائن ختم ہوچکی ہے ، کئی نظام تو کبھی نہیں آئیں گے، لیکن پھر بھی معاہدے جاری رہتے ہیں۔ انہوں نے دفاعی خریداری کے عمل کو "حیران کن فارمولا" قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہر منصوبہ شدید تاخیر کا شکار ہے۔

ایئر چیف نے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن نے دفاعی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور جنگ کی حکمت عملی کی نوعیت بدل رہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے وعدے جو پورے نہ ہوں، وہ کیوں کیے جاتے ہیں؟ ان الفاظ نے بھارت کے دفاعی نظام کی شفافیت اور کارکردگی پر گہرے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مزیدخبریں