اسلام آباد :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے مؤثر عسکری اور سفارتی جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر اپنی افواج کی تعداد میں کمی کرنا پڑی۔ ان کے مطابق 22 اپریل سے پہلے کی پوزیشن بحال ہو چکی ہے، جو کشیدگی میں کمی کی علامت ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل شمشاد مرزا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا، جو پہلگام واقعے کے صرف 24 گھنٹے بعد بغیر کسی تحقیق یا ثبوت کے کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے فوری طور پر غیرجانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے اس مثبت اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کو ترجیح دی۔