لاہور : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام 8 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، جن کے ہمراہ فخر زمان، شاداب خان، حسن علی، نسیم شاہ اور دیگر کھلاڑی میدان میں ہوں گے۔ بنگلہ دیش کی قیادت لٹن داس کر رہے ہیں، جبکہ مہدی حسن نائب کپتان ہیں۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم جون کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔