رجسٹریشن فیس میں بھاری اضافہ، شہریوں کے لیے نئی پریشانی

04:56 PM, 30 May, 2025

لاہور : مہنگائی کی مار سہتے شہریوں کو حکومت نے ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی۔ پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس میں کئی گنا اضافہ کرنے کی تجویز آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق     1000 سی سی تک گاڑی رکھنے والوں کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے کر دی جائے گی۔

    درمیانے درجے کی گاڑیوں (1000-1800 سی سی) کی فیس پانچ گنا اضافے سے 2000 سے بڑھا کر 11000 روپے ہو سکتی ہے۔

    بڑی گاڑیوں کی فیس 22000 روپے تک جا پہنچی ہے، جو اس وقت صرف 3000 روپے ہے۔    ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کی فیس بھی تقریباً تین گنا ہو کر 11000 روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔

عوامی حلقوں نے اس مجوزہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجسٹریشن کی مد میں اتنا بڑا بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر مزید دباؤ ڈالے گا۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس فیصلے پر تنقید کی ہے اور اسے عوام دشمن قدم قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں