پاکستان نے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا

05:04 PM, 30 May, 2025

اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری کے بعد پاکستان نے کابل میں ناظم الامور کی بجائے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ 19 اپریل کو کابل کے حالیہ دورے کے بعد تعلقات میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔ اس اقدام سے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات میں گہرائی آئے گی اور اقتصادی، سیکیورٹی، تجارتی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔

یہ فیصلہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے بعد کیا گیا، جہاں سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا تھا۔

مزیدخبریں