لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 202 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہیں، ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
بیٹنگ کے دوران صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ حسن نواز نے نصف سنچری (51 رنز) اور محمد حارث نے 41 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 19 اور شاداب خان نے 7 رنز کا حصہ ڈالا۔
پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 201 رنز بنائے، یوں بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 202 رنز درکار ہیں۔
دوسری جانب، بنگلہ دیشی کپتان نے بھی جیت کے لیے پرامید نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم آج بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی، اور اس میچ کے لیے مہدی حسن میراز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔