بھارتی گودی میڈیا کا پاکستان کے خلاف سفارتی و دفاعی پروپیگنڈا بے نقاب؛ فالس فلیگ آپریشن اور من گھڑت الزامات مودی سرکار کا وطیرہ بن گئے

01:30 PM, 30 May, 2026

اسلام آباد: مودی سرکار کے زیرِ اثر بھارتی "گودی میڈیا" نے ایک بار پھر پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے من گھڑت اور متنازع بیانیے کا پرچار شروع کر دیا ہے۔ نئی دہلی کا مودی نواز میڈیا مسلسل بے بنیاد اور سنسنی خیز مہم کے ذریعے خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، بھارتی میڈیا نام نہاد کالعدم تنظیموں کا اوٹ پٹانگ نام لے کر پاکستان کے سفارتی و دفاعی معاہدوں کو اسرائیل سے جوڑنے کا مضحکہ خیز پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ اسی طرح، مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فوجیوں کی موت ہو یا جالندھر ملٹری کیمپ کے باہر دھماکے کا واقعہ،بھارتی صحافیوں اور سوشل میڈیا نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، بغیر کسی تفتیش اور شواہد کے ان کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ مہم جوئی اس حد تک مضحکہ خیز ہو چکی ہے کہ پاکستان پر کرکٹ اور میچ فکسنگ کا پیسہ کینیڈا میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں استعمال کرنے کا بھونڈا الزام بھی لگا دیا گیا ہے۔

سفارتی اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت شدید توانائی بحران اور دیگر داخلی مسائل سے دوچار ہے، جن سے اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے بی جے پی حکومت فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان پر الزام تراشی کا سہارا لے رہی ہے۔ ابراہام معاہدے سے متعلق جھوٹا بیانیہ گھڑ کر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی یہ مذموم سازش بھارتی میڈیا کے انتہا پسندانہ طرزِ رپورٹنگ کو بے نقاب کرتی ہے، جو صحافتی اصولوں کے بجائے خالص سیاسی ایجنڈے پر چل رہا ہے۔

مزیدخبریں