صوبہ بھر میں طوفانی بارشیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

02:51 PM, 30 May, 2026

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں جاری طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسیز (واسا) اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ فیلڈ میں متحرک رہ کر بارشی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے واسا آپریشنز کی مسلسل نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بالخصوص اربن ایریاز (شہری علاقوں) اور نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی ہرگز کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تمام متعلقہ حکام اور عملہ خود فیلڈ میں موجود رہے اور جہاں بھی پانی جمع ہو، وہاں فوری طور پر نکاسی کے جدید آلات اور مشینری کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی وارڈن فورس کو متحرک رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں