نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی نیویارک میں 12 ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

09:16 PM, 30 May, 2026

نيو يارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے دورے کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم اور وسیع نوعیت کی ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اوپن ڈیبیٹ کے موقع پر 12 ممالک کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں چین، ترکمانستان، بحرین، کیوبا، چیک ریپبلک، پرتگال، کولمبیا، انڈونیشیا، آذربائیجان، پاناما، کمبوڈیا اور یوروگوئے کے وزرائے خارجہ شامل تھے۔

ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
 
 

مزیدخبریں