سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا: رہنما ن لیگ

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا: رہنما ن لیگ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے میڈیا کے سامنے کاغذ لہراتے ہیں لیکن جب عدالت ثبوت مانگتی ہے تو پیش نہیں کرتے۔ان کے پاس اخباری کاغذوں کے علاوہ کچھ نہیں۔

پاناما لیکس کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ  نوازشریف قوم کےووٹوں سے منتخب ہوکروزیراعظم بنے ہیں۔ وکیل بدلنے سے کیس  مضبوط نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ  کاغذ جو لہرایا جا رہا تھا وہ عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا جاتا۔ آپ کی تمام باتیں اخباروں کے تراشوں پرمبنی ہے۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ  بلاول صاحب آپ کی والدہ بے نظیر بھٹو کا نام بھی پاناما میں ہے۔ آپ پرسرے محل کا الزام بھی ہے۔ بلاول کسی کو چاچا پکارتے ہیں۔ کسی کو پھوپھی بلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بلاول صاحب آپ اپنے والد کوکیوں نہیں لاتے۔ بلاول کی آنٹی پتانہیں کتنی بارپیسے لے کرباہرگئی۔ بلاول کی آنٹی آیان علی کس کے پیسے لے جارہی تھی؟

عابد شیر علی نے مزید کہا کہ  پیپلزپارٹی کے دور میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔  شیخ رشید کا لال حویلی سے سیاسی جنازہ نکلے گا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ  اب تک ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی کہ وزیراعظم ملوث ہیں۔ پی ٹی آئی نےعدالت میں آج پاناما لیکس پرکوئی بات نہیں کی۔ آج وزیراعظم کی تقریرکوتوڑمروڑکرپیش کیا گیا۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کےخلاف آج نئی رام کہانی شروع کردیں۔ قوم کو گمراہ کیا جارہا تھا اورواویلا مچایا جارہا تھا۔