وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی

09:42 PM, 30 Nov, 2016

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔
وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان شاندار لوگوں کا شاندار ملک ہے اور پاکستان جیسے خوبصورت ملک آنے پر خوشی ہوگی.پاکستانی بہت ذہین لوگ ہیں، آپ کے ملک میں شاندار مواقع ہیں اور میرے لیے پاکستان کا دورہ کرنا عزت کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، میں جن پاکستانیوں کو جانتا ہوں وہ بہت منفرد پاکستانی ہیں اس لئے میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو بتا دیجیئے کہ وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔

مزیدخبریں