چین فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے: چینی صدر

10:38 PM, 30 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

چین  کے صدر شی جن پنگ  نے کہا ہے کہ   وہ فلسطین کے عوام  کے منصفانہ   مسئلے کے حل کے لیے   مستقل فائر بندی  اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان   امن مذاکرات میں   ثالث   کا کردار ادا  کرنے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مددگار ہونے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ  میں فلسطینی عوام کی حمایت  کے دن کے موقع پر  اپنا ایک پیغام  بھیجاہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں مسئلہ فلسطین  کے مسئلے  کی اصل وجہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے علاقے میں امن کے قیام کے لیے بھی اسے سب سے اہم مسئلہ قرار دیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ   فلسطین اور اسرائیل دونوں ہی کو   بڑے نیک نیتی کے ساتھ  آگے بڑھتے ہوئے  اس مسئلے کو ختم کرنے   اور اس مسئلے کو بنیا د ہی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک  اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔  انہوں نے کہا کہ  علاقے میں دو مملکتوں کے پلان کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چین اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل  کے مستقل رکن کی حیثیت  سے  عالمی برادری کے ہمراہ   مشرقِ وسطیٰ  کے  مسئلے کے منصفانہ  اور پائدار  حل  کے لیے  اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں