نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: عدلیہ مخالف بیانات پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس شاہد کریم درخواست پر سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف تقاریر کے دوران عدلیہ کی تضحیک کر رہے ہیں اور مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدلیہ مخالف بیانات پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جس پر عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں