کرم ایجنسی، ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے

11:46 AM, 30 Nov, 2017

کرم ایجنسی میں طالبان کمانڈر کے گھر پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے نے صبح ساڑھے چار بجے طالبان کمانڈر رشید کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کمانڈر کا گھر غزنوی مرکز کہلاتا تھا جس پر ڈرون طیارے نے 2 میزائل داغے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر رشید کی بھی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں لیکن اس حوالے سے ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں