حکومت نےپٹرول کی قیمت میں کمی کردی

حکومت نےپٹرول کی قیمت میں کمی کردی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےپٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔


 تفصیلات کے مطابق، وزارت خزانہ کی جانب سے  پٹرول کی قیمت میں 25 پیسےفی لٹرکمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 113.99 فی لیٹرہو گی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 40 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 125.01 روپے ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کا تیل 83 پیسے سستا کیا گیا ہے، فی لٹر مٹی کے تیل کی قیمت 96.35 روپے ہو گئی ہے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں کی کمی کا نوٹیفکیشن رات 12 بجے جاری کیا جائے گا۔