خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب
کیپشن: خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب
سورس: فائل فوٹو

گلگت: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد خورشید 22 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے ایڈووکیٹ خالد خورشید کا نام فائنل کیا تھا۔ 

ضلع استور کے دور افتادہ علاقے رٹو سے تعلق رکھنے والے خالد خورشید2018 میں تحریک انصاف  کی کشتی پر سوار ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گلگت سے حاصل کی اور گریجوایشن فیصل آباد جبکہ قانون کی ڈگری لندن سے حاصل کی۔

ان کا تعلق استور کے معروف سیاسی خاندان سے ہے اور ان کے والد محمد خورشید 1970 میں ضلع استور سے ناردرن ایریاز مشاورتی کونسل کے رکن بنے بعد میں سیاست چھوڑ کر قانون کو پیشہ بنایا۔

گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج ریٹائر ہوئے۔ خالد خورشید خان کے ایک بھائی محمد عاطف خان اقوام متحدہ میں ہیں ۔ دوسرے بھائی ڈاکٹر عارف خورشید خان سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ تیسرا بھائی محمد حینف خان گلگت پولیس اسپیشل برانچ میں ڈی آئی جی ہیں ۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور نذیر احمد ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔ 33 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے تھے اور امجد زیدی نے اٹھارہ ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے غلام محمد کو آٹھ ووٹ ملے تھے۔ اسپیکر کے انتخاب کے لئے ڈالے گئے ووٹوں میں سے چھ ووٹ مسترد ہو گئے تھے۔