پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب
سورس: File

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کرلیا ،مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف  قومی سلامتی پالیسی پر کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز کو بھی مدعوکیاگیا ہے۔  قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شریک ہوں گے۔