امریکہ: ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا

09:12 AM, 30 Nov, 2025

ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک افغان شہری محمد داؤد الوک زئی کو گرفتار کیا گیا ہے، جس پر بم بنانے کا الزام ہے۔ افغان شہری نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ فورٹ ورتھ شہر کو بم سے نشانہ بنائے گا۔

محمد داؤد الوک زئی کی شناخت 7 ستمبر 2022 کو امریکا میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) حاصل کرنے کے بعد ہوئی تھی۔ اسے منگل کے روز ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے حراست میں لیا، اور اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق، محمد داؤد الوک زئی کی ویڈیو میں بم بنانے کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چند دن پہلے ایک اور افغان شہری، رحمان اللہ لکنوال، کو وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رحمان اللہ لکنوال بھی 2021 میں امریکا آیا تھا۔

مزیدخبریں