بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

10:51 AM, 30 Nov, 2025

سبی  : بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز سبی سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا، اس سے قبل بدھ کے روز بھی ضلع سبی اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 3.1 تھی اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس زلزلے کا مرکز سبی سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

مزیدخبریں