اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، ڈیرہ غازیخان، لیہ، کوٹ ادو اور بہاولپور میں دھند اور اسموگ کی صورتحال پیش آ سکتی ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع، گلگت بلتستان اور کشمیر میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ، پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور ان کے گردونواح میں کچھ مقامات پر دھند کا سامنا ہو سکتا ہے۔موسم کی شدت کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔