وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا آغاز کر دیا

12:50 PM, 30 Nov, 2025

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر لاہور ڈویلپمنٹ فیز ٹو سے متعلق ایک اجلاس وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیراعلیٰ آفس کے مطابق، لاہور شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے جس کے تحت لاہور کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ واسا کی 486 اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5798 گلیوں کو آئندہ سال جون تک جدید اور معیاری بنایا جائے گا۔

اجلاس میں لاہور کے ہر محلے کو روشن اور آباد بنانے کے لیے ایک مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے ہر کونے کو ٹوٹ پھوٹ سے آزاد کر کے شہریوں کے لیے فخر کا نشان بنایا جائے گا، اور 6,000 سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کے لیے ایک مثالی جگہ بنے گا۔

مزیدخبریں