لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید ٹریفک سسٹم اور اصلاحات کے نفاذ کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب پولیس نے لاہور سمیت پورے صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3195 افراد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، اور 3215 مقدمات درج کیے گئے۔ حکام کے مطابق، 12,814 گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور رکشے تھانوں میں بند کر دی گئی ہیں۔ اس دوران 50,480 چالان کیے گئے اور 6 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
مزید برآں، دھواں چھوڑنے والی 3511 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جن میں سے 384 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں اور 3 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کر لیے گئے۔ اس کے علاوہ، 42,561 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔