اداکارہ ا وشنا شاہ نے شرمیں عبید چنائے کے حق میں آواز بلند کر دی

اداکارہ ا وشنا شاہ نے شرمیں عبید چنائے کے حق میں آواز بلند کر دی

کراچی:معروف پاکستانی اداکارہ اوشنا شاہ نے شرمین عبید چنائے کی حامی نکلیں ۔اوشنا شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے ہمیشہ عورتوں کے حق میں آواز اٹھا ئی ہے اورمیں شرمین عبید کی اس جنگ میں ان کے ساتھ ہوں ۔


ا وشنا شاہ نے شرمین عبید چنائے کےساتھ ا تفاق کرتے ہوئے کہا کہ جب خواتین مرد ڈاکٹروں کے پاس جاتی ہیں تو ان کو نہ صرف مختلف طریقوں سے حراساں کیا جاتا ہےبلکہ ان کو مختلف کام کرنے پر اکسایا  بھی جا تا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی ہدایتکارہ اور فلمساز شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر پر کچھ پیغامات شئیر کیے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹر نے ان کی بہن کو حراساں کرنے کی کوشش کی ہے ۔ تاہم فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنےپر عبید چنائے نے سوشل میڈیا پراتنا شور مچایا جس کے باعث ڈاکٹر کو بر طرف کر دیا گیا ہے۔اس کے بعد یہ معاملہ زیر بحث ہے کوئی اس جنگ میں شرمین کے ساتھ کھڑا دکھائی دے رہا ہے اور کوئی ان کے محالفت میں ۔