جمال خاشقجی یمن میں مبینہ سعودی کیمیکل حملوں کی تفصیلات ظاہرکرنیوالے تھے:برطانوی میڈیا

جمال خاشقجی یمن میں مبینہ سعودی کیمیکل حملوں کی تفصیلات ظاہرکرنیوالے تھے:برطانوی میڈیا
کیپشن: Image by ABC

لندن:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تہلکہ خیز وجوہات برطانوی میڈیا سامنے لے آیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی یمن میں مبینہ سعودی کیمیکل حملوں کی تفصیلات ظاہرکرنیوالے تھے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نے صحافی کواغواکرکے سعودی عرب لانےکاحکم دیاتھا جبکہ برطانیہ کوسعودی صحافی جمال خاشقجی کے اغواکی سازش کاعلم تھا۔

برطانوی میڈیا نے اپنے دعویٰ میں مزید کہا کہ برطانیہ کوجمال خاشقجی کے قتل سے3ہفتے پہلے اغواکی سازش کاعلم ہواتھا اوربرطانیہ نے سعودی عرب سے جمال خاشقجی کواغوانہ کرنےکی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں قونصل خانے کے اندر قتل کردیا گیا تھا جبکہ سعودی عرب نے بھی اس قتل کی تصدیق کردی تھی۔