عمران خان ایک وژن لے کر نکلے ہیں، انہیں کامیابی ملے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

عمران خان ایک وژن لے کر نکلے ہیں، انہیں کامیابی ملے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک وژن لے کر نکلے ہیں اور انہیں کامیابی ملے گی، مذاکرات بیک ڈور پر ہوتے ہیں، وہ ہو رہے ہیں، ہم نے عوام کی بہتری کیلئے جو کام شروع کئے ان کے نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں۔ 
صوبائی دارالحکومت لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوام کی بہتری کیلئے جو اقدامات اٹھائے جاتے ہیں وہ ثمر آور ثابت ہوتے ہیں اور ہم نے عوام کی بہتری کیلئے جو کام شروع کئے ان کے نتائج آنا شروع ہوچکے ہیں، عوام بہت جلد ان کیلئے شروع کئے گئے کاموں کے ثمرات دیکھیں گے۔ 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک وژن لے کر نکلے ہیں اور انہیں کامیابی ملے گی، مذاکرات بیک ڈور پر ہوتے ہیں،وہ ہورہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر شعبے میں آہستہ آہستہ بہتری آئے گی، شہباز شریف نے میرے دور کے شروع کئے گئے منصوبوں کو جان بوجھ کر ختم کیا لیکن اب ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے حکومت مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام کی سہولت کیلئے بلیو لائن کا منصوبہ شروع کریں گے جس سے عوام کو بہترین سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ 
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بلیو لائن منصوبے سے ایک جانب عوام کو بہتر سفری سہولتیں اور دوسری طرف روزگار ملے گا، ٹیم ٹھیک ہو تو بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے، لاہور کے بھی 3 اضلاع بنائے ہیں جبکہ ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ فیس کم کردی ہے، اس کے علاوہ نوکریاں دینے کے عمل کو بھی تیز کر رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں