مودی کے زیر قبضہ ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکیں متحرک

05:44 PM, 30 Oct, 2025

نئی دہلی: بھارت میں ناگا لینڈ تحریک کے سربراہ نے بھارتی فوج کے جبر اور ثقافتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مودی کے زیر قبضہ شمال مشرقی ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکیں ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہیں۔ ناگا لینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر رہی ہیں۔

ناگا لینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے حکومت اور افواج کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے اور بھارت کے آگے کبھی سرتسلیم خم نہیں کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق، بھارت مقبوضہ کشمیر، منی پور، جونا گڑھ اور ناگا لینڈ جیسے کئی علاقوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے اور شمال مشرقی ریاستیں دہائیوں سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

تحریکوں کے مطابق، یہ اقدامات مودی کی ناانصافی، حق تلفی اور جبری قبضے کے خلاف عوامی ردعمل ہیں، اور حکومت اختلاف رائے کو دبانے کے لیے فوجی طاقت اور پابندیوں کا استعمال کر رہی ہے۔

مزیدخبریں