حافظ سعید نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

حافظ سعید نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

لاہور:جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید نے وفاقی وزیر داخلہ خواجہ اآصف کو امریکہ میں انکے بارے توہین آمیز بیان دینے پر 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کو ہتک عزت کے آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8 تحت بھجوائے نوٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ حافظ سعید کی ایک مذہبی رہنما ہیں جبکہ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں انکے بارے ہتک عزت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ نوٹس میں یہ بات بھی کی گئی ہے کہ یہ بات انتہائی غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے کہ حافظ سعید ان لوگوں میں شامل ہیں جو امریکا کے لاڈلے ہوا کرتے تھے اور وائٹ ہاوس میں دعوتیں اڑاتے تھے۔
خواجہ آصف کی طر ف سے حافظ سعید پر شراب نوشی کا بھی الزام لگایا گیا ہے جس کے متعلق نوٹس میں کہا گیا کہ یہ انتہائی چونکانے والی بات ہے کہ وزیر خارجہ نے امیر جماعت الدعوہ پر شراب پینے کا الزام لگایا، یہ بیان توہین آمیز ہے جس پر پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 500 کے تحت 5 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔قانونی ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ شراب نوشی کا الزام لگانے سے حافظ سعید کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور انہیں دوسروں کی نظر میں گرانے کی کوشش کی گئی، لہٰذا 14 روز کے اندر خواجہ آصف الزامات کا ثبوت پیش کریں ورنہ پاکستان اور بیرون ملک حافظ سعید کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ان کے خلاف 10 کروڑ ہرجانے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ خواجہ آصف نے نیو یارک ایشیاءسوسائٹی کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ پاکستان پر حقانی نیٹ ورک، حافظ سعید اور دیگر دہشت گردوں کو تحفظ دینے کا الزام نہ لگایا جائے ،یہ وہ لوگ ہیں جو 20 سے 25 سال قبل کبھی امریکا کے لاڈلے تھے اور وائٹ ہاوس میں دعوتیں اڑایا کرتے تھے۔