پاکستان میں کورونا کےمزید 5مریض جاں بحق،747نئے کیس رپورٹ

پاکستان میں کورونا کےمزید 5مریض جاں بحق،747نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کےمزید 5مریض جاں بحق،اموات کی تعداد6479 ہوگئی جبکہ 24گھنٹوں کے دوران 747نئے کیسز رپورٹ ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے747نئے کیسز اور5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار903 ہے اور2لاکھ96ہزار881 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار795ہوگئی ہے۔

پنجاب میں99 ہزار378، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار776، بلوچستان میں15 ہزار257، اسلام آباد میں16 ہزار581، آزاد جموں و کشمیرمیں 2 ہزار698 اور گلگت میں3 ہزار778 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار234 اور سندھ میں 2 ہزار497 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 ہو گئی ہے۔


پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔


حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ 153 اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔