ٹورانٹو:کینیڈا کی حکومت نے بھارت کی معروف مجرمانہ تنظیم لارنس بشنوئی گینگ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد گینگ کے اثاثے منجمد یا ضبط کیے جا سکتے ہیں۔
بشنوئی گینگ پر خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل، بھارتی سیاستدان بابا صدیق کی ہلاکت اور اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔ گینگ قتل، فائرنگ اور آتش زنی جیسی وارداتوں میں ملوث ہے اور کمیونٹیز میں خوف و ہراس پھیلاتا ہے۔
کینیڈین وزیر برائے پبلک سیفٹی گیری آنند سنگاری نے کہا کہ یہ اقدام عالمی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کا حصہ ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردی کی فنڈنگ، سفر اور بھرتی کو روکنے میں مدد دے گا۔