گوہاٹی:13ویں آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی میچ سے ہو رہا ہے۔
ایونٹ میں دنیا کی 8 بہترین ٹیمیں شریک ہیں، جبکہ پاکستان اپنی مہم 2 اکتوبر کو کولمبو میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے شروع کرے گا۔ فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔