ملتان:چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے یونیورسٹی آف سدرن پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پہلے موجودہ نظام کے مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لیڈر عموماً مڈل کلاس سے آتے ہیں، لیکن پاکستان میں تمام لیڈرز ایک ہی مخصوص راستے سے نکلتے ہیں۔
میاں عامر محمود نے کہا کہ پاکستان میں کئی حکومتیں آئیں، مارشل لا بھی لگے، مگر عوام کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حالات سنبھلنے کی بجائے مزید خراب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں زیادہ صوبے بنیں تاکہ زیادہ لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر مواقع مل سکیں۔ میاں عامر محمود کے مطابق، اگر 33 صوبے بن جائیں تو عوام کی نمائندگی اور ترقی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔