ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس: ٹرائل کا آغاز، فردِ جرم عائد

04:28 PM, 30 Sep, 2025

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے معروف سماجی کارکن ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس میں باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کر دیا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ہوئی، تاہم فردِ جرم عائد کیے جانے کے وقت ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ ذاتی حیثیت میں عدالت میں موجود نہیں تھے۔ ان کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ دونوں راولپنڈی میں ایک اور پیشی کے سلسلے میں موجود ہیں۔

عدالت نے سوال اٹھایا کہ ملزمان کس کی اجازت سے اسلام آباد کی عدالت میں غیر حاضر ہیں۔ اس موقع پر فاضل جج نے فردِ جرم پڑھ کر سنائی اور معاون وکیل کو ہدایت کی کہ فردِ جرم کی نقل حاصل کرنے کے لیے باضابطہ طریقہ کار کے تحت درخواست دیں۔

مزیدخبریں