اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

10:38 PM, 30 Sep, 2025

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر 2025 کے لیے ایل پی جی (LPG) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 79 روپے 14 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اوگرا کے مطابق، اکتوبر کے لیے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2,448 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور یہ پورے ماہ اکتوبر کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔

مزیدخبریں