فضل الرحمان کو وفاقی وزیر کا درجہ مل گیا

فضل الرحمان کو وفاقی وزیر کا درجہ مل گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کی  منظوری دے دی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کو قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین کے طور پر وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو وزیر مملکت کا درجہ دینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دریں اثناء وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی وزیر مملکت کی حیثیت ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے انہیں یہ درجہ 22 اکتوبر 2013 کو دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں