نوازشریف سمیت 64 سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

نوازشریف سمیت 64 سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت 64 سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ، تفصیلات کے لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف سمیت 64 سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست کی سماعت کی.

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم سمیت 64 سیاست دانوںکے بیرون ملک اثاثہ جات ہیں اور نیب سابق وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کے اثاثوں کومنجمد کردیاجائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔